لاہور: ڈینگی بخاری مزید 2 زندگیاں نگل گیا

234

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی بخار مزید 2 زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا 159 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے غیر مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی بخار 861 مریض زیر علاج ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 195 مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے بعد اسے تلف کردیا ہے۔