آئی ایم ایف ملک پرا سٹیٹ بینک کےذریعے حکومت کرنا چاہتا ہے، مرتضیٰ مغل

679

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ مرکزی بینک ملکی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ بن رہا ہے۔

آئی ایم ایف ملک پر اپنے فنانشل واسرائے کے زریعے حکومت کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضی مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بینک کسی بھی ملک کی مالیاتی خودمختاری کی علامت ہوتا ہے جسے اغیار کے ہاتھوں میں دینا خودکشی ہوگی۔آئی ایم ایف کی خواہش ہے کہ مرکزی بینک ملکی اداروں کو جواب دہ نہیں رہے اور مکمل طور پر آئی ایم ایف کے تابع ہو جائے جو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہو گا کیونکہ انکا ہدف ملک کا دفاعی نظام ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض آزاد اقتصادی ماہرین کے مطابق ملکی معیشت کی تباہی میں مرکزی بینک نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور مزید آزادی کے زریعے یہ مزید با اختیار ہو کر معیشت کااچھی طرح بیڑا غرق کرے گا۔ مرکزی بینک کے پالیسی بورڈ میں وزارت خزانے کے افسران شامل ہوتے ہیں جو مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں۔ اس اہم پالیسی بورڈ کو توڑنا معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا جس کے بعدہماری خودمختاری کا کاتمہ ہو جائے گا اور ملک پر ایک نیا نو آبادیاتی دور مسلط کیا جائے گاجس میں ہمارے ملک پر عالمی ادارے کے فنانشل واسرائے کی حکومت ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ جن ممالک میں مرکزی بینکوں کو غیر ضروری آزادی دی گئی ہے ان میں سے متعدد میں ان بینکوں نے اپنے آپریشن مزید خفیہ کر دئیے ہیں جس کا نتیجہ کبھی اقتصادی شاک تو کبھی بحران کی صورت میں نکلتا ہے۔ آزاد مرکزی بینک کا مینڈیٹ افراط زر کم کرنا ہوتا ہے مگریہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے بڑے بینکوں اور چوٹی کے سرمایہ داروں اور بزنس مافیا کی خدمت میں لگے رہتے ہیں۔