گورنرسندھ کی زیر صدارت اجلاس، وفاقی 83 محکموں کے سربراہان کی شرکت

104

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنرہائوس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی حکومت کے 83 محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درج سندھ سے متعلق شکایات کی سہ ماہی رپورٹ پیش کی گئی۔

حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سہ ماہی 24 ہزار 962 شکایات موصول ہوئیں، بجلی کمپنیز کی 11ہزار 755 شکایات میں سے 10 ہزار 920 کا ازالہ کیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈز سے متعلق 3ہزار 499 شکایات میں 3 ہزار 438 حل ہو چکیں۔ ایف آئی اے، ہائر ایجوکیشن، سوئی سدرن سے متعلق شکایات بھی حل کی گئیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر لوگوں کا اعتماد بڑھنا خوش آئند ہے، شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے۔