ملک میں گیس کا بحران مزید بڑھے گا، ڈاکٹر عاصم حسین 

381

سابق  وزیر پیٹرولیم  ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران مزید بڑھے گا، ایل این جی کا منصوبہ کارآمد نہیں ہے،جمعرات کو  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ 28ڈالر فی بی سی ایف پر کون گیس لیتا ہے؟، حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی ،انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے لانے سے ملک میں گیس کے بحران میں کوئی بہتری نہیں آئی، کوئی ایک ملک بتادیں جہاں ایل این جی پر انحصار کیا جاتا ہے،ڈاکٹر  عاصم حسین  نے کہا کہ قطر  میں بھی گھریلوں سے زیادہ صنعت کو ترجیح بنیاد پر گیس دیتے ہیں۔