ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم، ماحولیات کیلئے مفید یا آبی زندگی کیلئے نقصان دہ؟

411

ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ماحول میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟، یا تو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں مفید اوزار کے طور پر کام کرتے ہیں یا مچھلیوں اور میٹھے پانی کے ماحولیاتی نظام کی صحت میں رکاوٹ کے طور پر۔

 مذکورہ بالا سوال اب بحث کا روپ اختیار کررہا ہے۔ حکام بجلی پیدا کرنے والے ایک ڈیم کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں۔

امریکی ریاست مین کے دریائے کینی بیک پر ایک بڑے ڈیم کو دوبارہ اجازت دینے سے حکام اور ماہی گیروں کے درمیان ایک بار پھر ماحولیات اور خطے کے قدرتی وسائل کے مستقبل کے بارے میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

اچھی قانونی حیثیت میں رہنے کے لیے Brookfield Renewable Partners کو فارفیلڈ میں Shawmut ڈیم کے لیے نئے ریاستی اور وفاقی لائسنسوں کی ضرورت ہے۔

اس سال کے شروع میں، کمپنی نے محکمہ تحفظ ماحولیات اور فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن کے ساتھ اپنی دوبارہ لائسنسنگ کی درخواستیں واپس لے لی تھیں جب سرکاری ریگولیٹرز نے بروک فیلڈ کو خبردار کیا تھا کہ اس کے پانی کے معیار کے سرٹیفکیٹ کو مسترد کردیا جائے گا۔