چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کانوٹس لے لیا

473

چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے موبائل پر تصویر دکھ کر سیکرٹری کلچر کی کو جھاڑ پلا دی۔ عدالت نے ایک ماہ میں غیر قانونی تعمیرات گرانے اور سیکرٹری کلچر کو فوری کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ڈینسو ہال پر تاریخی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق چیف جسٹس گلزار احمد نے نوٹس لے کیا۔ چیف جسٹس نے موبائل پر تصویر دکھ کر سیکرٹری کلچر کو جھاڑ پلا دی۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بندر روڈ پر ڈینسو ہال کی بلڈنگ ہے یہ کیا ہورہا ہے ،قومی ورثہ عمارت ہے اس پر دو منزلیں بنا دی گئیں ، کوئی ہے پوچھنے والا ؟ کون دیکھے گا یہ ، سیکرٹری کلچر نے کہا کہ میں ڈی سی کو کہتا ہوں ایکشن لے ، چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی کیا کرے گا ؟ کچھ نہیں کررہا ہے ڈی سی ، کمشنر بھی کچھ نہیں کررہا ، کیا کررہے ہو یہ ہیریٹیج تباہ ہورہا ہے ، پہلے ہی سب تباہ کردیا ہے ، آپ کے انسپکٹرز رشوت لیتے ہیں ، حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے ، یہ دن دیہاڑے ڈکیتی ہے ، بندر روڈ پر دو منزلہ عمارت بنادی ، عدالت نے ایک ماہ میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکریٹری کلچر کو فوری کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔