جاسوسی کے الزام میں ایپل نے اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ کر دیا

455

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جاسوسی سافٹ ویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق ایپل نے ساسوسی سافٹ ویئر پیگاسس بنانے والی اسرائیلی کمپنی این ایس او  کے خلاف امریکہ میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این ایس او کمپنی کی جانب سے بنایا گیا سافٹ ویئر پیگاسس صارفین کی ڈیوائسز کو ہیک کر رہا ہے۔ امریکی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں ایپل نے این ایس او کو 21ویں صدی کا غیر اخلاقی کرائے کا فوجی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سائبر سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔