قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی چٹا گانگ میں بھرپور پریکٹس

99
چٹاگانگ: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں

چٹاگانگ (جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کی چٹاگانگ میں ٹریننگ سیشن ہوا۔ قومی کھلاڑیوں کی نیٹ سیشنز میں خصوصی مشقیں جاری رہیں، فیلڈنگ سیشن میں سلپ اور گرائونڈ فیلڈنگ پر توجہ دی گئی، ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن3گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 نومبر سے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ قومی ٹیم اس سے قبل بنگلا دیش کو 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو وائٹ واش کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکامیں کھیلا جائے گا۔