تحفظ فراہم نہ کیاگیا تو کار کیرئیر کاکام بند کردیں گے ،امداد حسین

197
آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر امداد حسین پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن کے صدر امداد حسین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کا اظہار کررہا ہوں20نومبر کو کار کیرئیر گاڑیوں کولوڈ کرکے نکلاہمارے کار کیریر کے عملہ کو ڈبل کیبن والوں نے اغواء کیا اور کنڈیارو میں 2برینڈنیو لینڈکروزر لیکر فرار ہوگئے سیکوریٹی اداروں کو اسکی اطلاع دی گئی گورنر سندھ کو ہم نے شکایت کی انھوں نے آئی جی سے رابطہ کیاجس پر ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے ہم نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو بھی آگاہ کیاآج رات پھر ایک واقعہ رونما ہواپورٹ قاسم سے ریوو اور کرولا برینڈنیو گاڑیاں لیکر پشاور روانہ کیاجارہا تھاپھر اسی گاڑی نے دوبارہ نئی گاڑیاں لیکر فرار ہوگئے صبح 8بجے ہمارے ملازم نے بتایا کہ ہمیں میرپورخاص سے اغواء کیا اور پھر خیرپورکے علاقے میں ہاتھ پاؤں باندھ کر چھوڑا گیاقیمتی گاڑیاں چھینی اور اتاری جاری ہیںہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کل سے پورے پاکستان میں کار کیرئیر کا کام بندکردیںگے 25نومبر سے کار کیرئیر والے غیر معینہ مدت تک ہڑتال پرچلے جائیںگے۔