ایف پی سی سی آئی الیکشن ،یونائیٹڈبزنس گروپ نے انتخابی مہم تیز کردی

234
ایف پی سی سی آئی الیکشن 2022 کے لیے یونائٹیڈ بزنس گروپ کے نامزد امیدوار برائے نائب صدارت ( ایسوسی ایشن کلاس) ڈاکٹر سجاد ارشد کامرکزی سیکرٹری جنرل یونائیٹد بزنس گروپ ظفر بختاوری سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈبزنس گروپ نے انتخابی مہم تیز کردیفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے سابق نائب صدراور سابق ریجنل چیئرمین،یونائٹیڈ بزنس گرو پ کے رہنما حاجی عرفان یوسف ایف پی سی سی آئی الیکشن میں اپنے گروپ یو بی جی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے۔حاجی عرفان یوسف پنجاب کی بزنس کمیونٹی میں بے حد مقبول ہیں اور وہ کینیڈا سے لاہور پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے براہ راست یو بی جی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی اوربے حد فعال دکھائی دیے۔اس موقع پر حاجی عرفان یوسف نے بتایا کہ یو بی جی کی قیادت نے فیڈریشن الیکشن کے لیے صدارتی امیدوارڈاکٹر نعمان بٹ،سینئرنائب صدر کے امیدوارمحمدحنیف گوہر،پنجاب کے چیمبر کے کوٹے پر نائب صدر کے لیے قاضی اکبر،پنجاب ایسوسی ایشنزکے کوٹے پرڈاکٹر سجاد ارشد،کے پی کے سے ملک نیاز احمدسندھ سے شباب احمد اور دانش خان،خواتین کی سیٹ پر کے پی کے سے محترمہ رخسانہ نادر کو نامزد کردیا گیا ہے ۔