اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر30پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176روپے سے بڑھ کر 176.30روپے اور قیمت فروخت 176.50 روپے سے بڑھ کر176.80روپے ہو گئی ۔