غیر ملکی گا لفز کی آمد سے سیاحت کو فروغ ملے گا ،گورنر سندھ

218
گورنر سندھ عمران اسماعیل 4روزہ سندھ گورنر کپ اوپن گالف چمپئن شپ کے سلسلے میں پریس کانفرنس کررہے ہیں،دوسری تصویر میں افتتاح کرتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے 4 روزہ سندھ گورنر کپ اوپن گالف چمپئن شپ 2021ء کا افتتاح کیا۔پاکستان گالف فیڈریشن اینڈ سندھ گالف ایسوسی ایشن سے مستند شدہ پہلا گورنرسندھ کپ اوپن گالف چمپئن شپ 25نومبر سے 28نومبر 2021 ء تک جاری رہے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 300گالف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں سے 150پروفیشنل کھلاڑی بھی شامل ہیں جو ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹگری پروفیشنل ، سینئر پروفیشنل ، جونیئر پروفیشنل ، امیچرز، سینئر ، ویٹرنز، لیڈیز اینڈ جونیئر شامل ہیں۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 4 روزہ گالف ٹورنا منٹ سے بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔گالف کے مختلف ٹورنا منٹ منعقد کرنے سے بیرون ممالک سے بھی کھلاڑی پاکستان آئیں گے اوربیرون ممالک سے اسپورٹس میں حصہ لینے سے سیاحت میں بھی اضافہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں 90 لاکھ روپے کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی کیش انعامات سے مالی معاونت ہو سکے گی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اوپن گالف چیمپئن شپ کل بروزجمعرات سے شروع ہوگا اور چار دن تک جاری رہے گاچیمپئن شپ کا مقصد ملک میں کھیل کے شعبے کو فروغ دینا اور گالفرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ انٹرنیشنل گالف کے کھلاڑی بھی پاکستان میں آئیں اور اس شعبے کو فروغ دیں۔