برطانیہ: خاتون رکن کو پارلیمنٹ میں بچہ ساتھ لانے سے روک دیا گیا

408

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے رکن پارلیمنٹ کو بچہ ساتھ لانے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ سٹیلہ کریسی اسمبلی سیشن کے دوران اپنے تین ماہ کے بچے کے ہمراہ اسمبلی میں داخل ہو تہی تھیں کہ انہیں سیکیورٹی گارڈ نے روک لیا۔

سٹیلہ کریسی کو پارلیمنٹ انتظامیہ کی جانب سے ای میل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی میں بچے کو ساتھ نہ لائیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین نے سیشن کے دوران احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو اس حوالے سے وضاحت دینی چاہیے کیونکہ ماضی میں پارلیمنٹ میں شیرخوار بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت دی گئی تھی۔