آئن سٹائن کا ریسرچ پر مبنی نسخہ 13 ملین ڈالر میں فروخت

621

البرٹ آئن سٹائن کا ایک نایاب مخطوطہ جس میں حسابات کے فارمولا جیسے Theory of Relativity شامل ہیں پیرس میں ایک نیلامی میں 13 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوا ہے۔

54 صفحات پر مشتمل دستاویز 2 موجودہ کاپیوں میں سے ایک ہے۔ اصل میں 3.5 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع کی گئی تھی لیکن اس کی قیمت 13 ملین ڈالر لگی جو اسے آئن اسٹائن کے اب تک کی نیلامی میں فروخت ہونے والے نسخوں میں سب سے مہنگی بنا دیتی ہے۔

کرسٹیز نے نیلامی سے قبل ایک بیان میں کہا، “یہ بلا شبہ آئن سٹائن کا اب تک کا سب سے قیمتی نسخہ ہے جو نیلامی میں آیا ہے۔”

سوئس اطالوی انجینئر مشیل بیسو، جنہوں نے آئن سٹائن کے ساتھ حساب کتاب پر کام کیا تھا، اس نسخے کو اپنے پاس محفوظ کیا ہوا تھا۔

اگرچہ کاپی Theory of Relativity کا حتمی مسودہ نہیں ہے لیکن یہ آئن سٹائن کے حسات و کتاب کے عمل کو ظاہر کرتا ہے اور اس میں آئن اسٹائن کا ایک نوٹ بھی شامل ہے جس میں اس نے لکھا تھا، “یہ (فارمولا) کام کرتا ہے!”