ایک اچھے معاشرے کی تعمیر کے لئے خواتین کی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے

316

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار طاہر اقبال نے کہا ہے کہ ایک اچھے معاشرے کی تعمیر کے لئے خواتین کی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے۔

مردکی تعلیم و تربیت پر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے لیکن عورت کی تعلیم و تربیت پر سمجھوتہ معاشرے کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ صحیح معنوں میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ خواتین ہی معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ گرلز انٹرکالج چترہ کرنل(ر) نسیم مرحوم کی کاوش تھی۔بلڈنگ بنانا آسان کام ہے، آسامیاںتخلیق کروانا مشکل کام ہے۔ امید ہے کہ جلد اس کالج میں سائنس کلاسز کا بھی اجراء ہو گا ۔ جدید تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں بچیاں ہمارا اثاثہ ہیں انکی بہترین آبیاری کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔گرلزانٹر کالج چترہ کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز انٹر کالج میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں بچیوں نے خوبصورت پروگرامات پیش کیے۔سردار طاہر اقبال نے 1لاکھ جبکہ سردار نیاز نے 20 ہزار روپے بچیوں کے لیے انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔تقریب سے پرنسپل مفید خان، سردار بشیر خان ایڈووکیٹ، سردار نیاز خان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا.سردار طاہر اقبال نے کہا کہ نامساعد حالات میں اتنا شاندار رزلٹ دینے پر پرنسپل ادارہ اور جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گرلزانٹر کالج  چترہ  ٹوپی کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا

انہوں نے کہا کہ مئی میں آپکے لئے کچھ لیکر آئوں گا. بچیوں کو کھلے آسماں تلے بیٹھے دیکھ کر بہت دکھ ہوا کالج کی عمارت کی تعمیر ہماری ذمہ داری ہے۔سردار طاہر اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈر موجود ہیں ، استفادہ حاصل کرنا ہمارا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی بولنا قابلیت کی نشانیوں سے ایک ہے کیونکہ ہائی ایجوکیشن میں یہ بنیادی ضرورت ہے جبکہ دنیا انگریزی کی مرہون منت ہے۔ کالج کی طالبات  نے انگریزی میں زبردست تقاریر کیں جو اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔  انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ میری بڑی بہن نے 70 کی دہائی میں پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی تھی ۔آپ اس سے انذارہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے گھرانے میں تعلیم کو کس قدر اہمیت دی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھے معاشرے کی تعمیر کے لئے خواتین کی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے۔ مردکی تعلیم و تربیت پر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے لیکن عورت کی تعلیم و تربیت پر سمجھوتہ معاشرے کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ تعلیم و تربیت اور ڈگری دونوں میں بہت فرق ہے۔ ایک کا تعلق شعور، اچھا انسان بننے اور ذمہ داری کے احساس جبکہ دوسرے کا تعلق صرف ایک کاغذ کے ٹکڑے سے ہے۔ صحیح معنوں میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ خواتین ہی معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ گرلز انٹرکالج چترہ کرنل(ر) نسیم مرحوم کی کاوش تھی۔بلڈنگ بنانا آسان کام ہے، آسامیاںتخلیق کروانا مشکل کام ہے۔ امید ہے کہ جلد اس کالج میں سائنس کلاسز کا بھی اجراء ہو گا۔

پرنسپل مفید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھنڈرات  نماعمارت میں تدریس کا عمل جاری رکھنا بہت مشکل ہے اگر سہولیات دی جائیں تو ہمارا ادارہ بورڈز میں بہترین پوزیشن لے سکتاہے. میرے پاس بہترین سٹاف موجود ہے. بچیوں کے سر پر چھت نہ ہونے سے تدریسی عمل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے سردار محمد بشیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ان حالات میں اتنے بہترین نتائج پر سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے. بچیوں کے سر پر چھت نہ ہونے سے شرمندہ ہوں سابقہ حکومتوں نے وعدوں کے باوجود اسکو پورا نہ کیا۔