پریمئر سپر لیگ کے رائونڈ میچز اختتام کو پہنچ گیا، آٹھ ٹیمیں کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

408

پریمئر سپر لیگ کے رائونڈ میچز اختتام کو پہنچ گئے،

گروپ اے سے ایف بی آر، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، زمین ڈاٹ کام اور جاز، گروپ بی سے  جعفر برادرز، اے ایم ٹی، ٹی پی آر اور یونی فوم کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آخری دو رائونڈ میچز میں روز پیٹل اور زمین ڈاٹ کی ٹیموں نے کامیاب حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں روز پیٹل کی ٹیم نے شاپ ڈیو شاپستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاپستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، سہیف عباس نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان امجد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ روز پیٹل کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عثمان غنی کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں زمین ڈاٹ کام نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 128 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ احسن باجوہ 22 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد ظفر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ زمین ڈاٹ کام کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان شاہد نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مبشر علی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سلمان شاہد کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پریمئر سپر لیگ میں کوارٹر فائنل مقابلے آئندہ ہفتے کھیلے جائیں گے۔