عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی ملاقات

194

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر سندھ نے لیفٹینینٹ جنرل محمد سعید کی ملک کے لئے پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے۔