خسرہ اور روبیلا و یکسی نیشن مہم: کراچی میں 85 فیصد ہدف مکمل

386

شہر قائد میں خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم کے دوران 85 فیصد ہدف مکمل کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ شہر میں 7 دن کے ہدف کا 85 فیصد حصہ پورا کرلیا گیا ہے، جس میں ضلع وسطی سب سے آگے ہے۔ ضلع وسطی میں گذشتہ روز کا 69 فیصد ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔ ضلع شرقی میں 67، غربی 64، ملیر 58، کورنگی 56، کیماڑی 54 اور جنوبی میں 44 فیصد مکمل کرلیا گیا۔مجموعی طور پر سندھ میں اب تک کی مہم کا 70 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا۔ پاکستان میں اب تک خسرہ روبیلا ویکسینشن کاہدف 51 فیصد پوراکیا جا چکا ہے۔