لاہور: تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر فلائی اوور سے نیچے جا گرا، ڈرائیور زخمی

244

ماڈل ٹائون کچہری کے قریب واقعہ فلائی اوور سے ایک تیز رفتار ٹرک نیچے آ گرا جس سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا پولیس کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔ تیز رفتاری کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نیچے جا گرا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔