سرگودھا میں خسرہ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں 7 لاکھ 73ہزار 518 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں

473

سرگودھا ضلع میں خسرہ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں اب تک 7 لاکھ 73ہزار 518 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹڑول اتھارٹی نے مہم کو کامیابی سے چلانے پر ضلعی انتظامیہ او رمحکمہ صحت کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے خسرہ مہم کے جائزہ اجلاس محکمہ صحت کو مائیکروپلاننگ کے موجودہ معیارکو برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی تاکہ مہم سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ تحصیل بھیرہ میں اس مہم کے دوران اب تک 67298 ‘ تحصیل بھلوال میں 76448 ‘ تحصیل کوٹ مومن میں 96853‘ تحصیل ساہیوال میں 71419‘ تحصیل سلانوالی میں 79095 ‘ تحصیل سرگودہا میں 322089 اور تحصیل شاہپورمیں 74317 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ ٹیموں نے 31218 عدم دستیاب بچوں کو تلاش کر کے انہیں حفاظتی ٹیکے لگائے جبکہ 1450زیر وڈوز بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے کہاکہ خسرہ مہم میں محکمہ صحت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں تاہم عدم دستیاب بچوں کے ڈیٹاکو فول پروف بنانے او رمکمل ریکارڈ حاصل کرنے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے نہ رہ پائے ۔