صنعتی اداروں کو ملکی صنعتی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے

361

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی جانب سے ــ(بائیو اینڈ فوڈ پروسسنگ)کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ اِنعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر خانجی ہریجن، جامعہ مہران ، جامعہ سندھ ،زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اور دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ورکشاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اِداروں اور صنعتی اداروں کو ملکر ملک کی صنعتی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارے یہاں اہلیت کی کمی نہیں ہے، مگر اعتماد اور اعتبار کی کمی ضرور ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا ہمارے ملک سے سے خام مال دنیا کے دیگر ملکوں میں ایکسپورٹ ہو رہا ہے جو وہ تیار مصنوعات بنا کر دیگر ممالک میں اچھے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اعتماد اور اعتبار پیدا کر کے معیار کو برقرار رکھنا ہوگا۔ جب معیار ہوگا تو مارکیٹ میں ہماری مصنوعات فروخت ہوں گی۔ انہوں نے کہا اپنی مقامی برانڈ کا ہونا ضروری ہے۔ ہمارے ملک کا کپڑا، دودھ اور دیگر اشیا پوری دنیا میں جاتی ہیں مگر ہمارے برانڈ نہیں ہیں۔ اِس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر محمد نعیم اﷲ، ڈاکٹر خدیجہ قریشی، ڈاکٹر شاہین عزیز اور انجینئر عاصم گل قاضی نے بھی خطاب کیا۔