جامشورو ،عرب شکاریوں کے شکار کیخلاف کوہستانی عوام کا احتجاج

463

جامشورو(نمائندہ جسارت) جامشورو کے کوہستانی علاقے لونی کوٹ میں عرب شکاریوں کے شکار کے خلاف کوہستانی عوام اور جامشورو کی سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ ۔عرب شکاریوںاور اُن کے حمایتوں سمیت تمام لوگوں پر پاکستان میں پائے جانے نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر فی الفور پابندی لگائی جائے۔کوہستانی رہنما و سماجی تنظیمیںعرب شکاریوں کی جانب سے جامشورو اور کوہستان میں بھی قیمتی پرندوں کے شکار کا سلسلہ جاری ہے ۔پرند وں کی نسل کشی کے سلسلے میں علاقہ مکینوں اور باشعورسماجی تنظیموں کی جانب سے اُن کو اس عمل سے باز رکھنے اور اُن کے راستے روکنے پر عرب شکاریوں اور ان کے حمایت کاروںکی جانب سے اُن کوشہیدناظم جو کھیو جیسے انجام (موت)کی دہمکیاں دی جارہی ہیں۔ اِس سلسلے میںجامشورو کے کوہستانی علاقے لونی کوٹ میں نیازکھوسو کوہستانی،عوامی اتحاد کے چیئرمین محمد بخش مری، جامشورو شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ربنواز ابڑو، شیر علی شورو،محمد کھوسو اور دیگر کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عرب شکاریوںاور اُن کے حمایتوں سمیت تمام لوگوں پر پاکستان میں پائے جانے نایاب پرندوں اور جانوروں کے شکار پر فی الفور پابندی لگائی جائے اور اُن کو کوہستان کے علاقوں میں شکارسے روکا جائے ۔ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کے علاوہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اِس موقع پر مظاہرین نے شہید ناظم جوکھیو کے بے گناہ قتل کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ورثا کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔