خاندان عباسیہ تمام قوم وقبائل کی عزت کرتے ہیں، سردار ممتازعباسی

386

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)خاندان عباسیہ کی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کا سالانہ مرکزی کنونشن ڈسٹرکٹ بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں منقعد کیا گیا کنونشن کا اہتمام خان نواز خان امیدوار صوبائی اسمبلی خان حق نواز خان عباسی اور ساتھیوں نے کیا تھا کنونشن میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے مرکزی صوبائی عہدے داروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی خاندان عباسیہ کے اس تاریخی کنونشن کے مہمان خصوصی متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے سربراہ سردار ممتاز عباسی انقلابی کو حاصل پور سے سیکڑوں گاڑیوں موٹر سائیکل کے جلوس میں لے جایا گیا ۔ریلی میں سندھ پنجاب خیبر پختونخوا آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ساتھ جگہ جگہ ڈھول کی تھاپ پر تاریخی استقبال کیا گیا قائم پور میں بہاولپور ڈسٹرکٹ اور بالخصوص خیرپور کے ہزاروں ساتھیوں نے ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے عظیم الشان جلوس کی صورت میں سردار ممتاز عباسی انقلابی کو پنڈال کی طرف لے جایا گیا پنڈال میں موجود بیس ہزار سے زائد افراد نے کھڑے ہو خان نواز خان سردار ممتاز عباسی انقلابی کا استقبال کیا جبکہ صوبائی صدر پنجاب عرفان عباسی مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر نعیم خان عباسی افتخار عباسی نسیم عباسی سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالحمید عباسی حیدرآباد ڈویژن کے ڈاکٹر منور عباسی مبارک عباسی کراچی ڈویژن کے صدر فاضل زمان عباسی سینئر نائب صدر شکیل عباسی مرکزی رہنما کرنل حفیظ عباسی صوبائی رہنما جاوید عباسی یوتھ کے رہنما حمزہ وقار عباسی پنوں عاقل سے سردار رفیق عباسی صوبائی رہنما مجید عباسی صوبائی رابطہ بورڈ کے صدر محمد ایاز خان عباسی صوبائی ڈپٹی چیف آرگنائزر محمد صدیق خان عباسی سندھ کے ڈپٹی چیف آرگنائزر محمد شریف عباسی صادق آباد سے اسحاق خان عباسی بہاولنگر سے ولی شیر خان عباسی ارشد عباسی مختار عباسی عبدالعزیز خان عباسی ڈسٹرکٹ رحیم یار خان سے لیاقت عباسی حسن عباسی ترنڈہ سے معراج عباسی اصغر عباسی راولپنڈی اسلام آباد آزاد کشمیر بلوچستان کے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سردار ممتاز عباسی انقلابی نے اپنے خطاب میں کہا کے خاندان عباسیہ تمام قوم قبائل کی دل سے عزت احترام کرتے ہیں ہم پاکستان کی بقا اور اسکے دفاع کے ضامن ہیں ریاست بہاولپور ہمارا تاریخی محور و مرکز ہے آنے والے انتخابات میں تمام برادریوں کے اتحاد اور مشاورت سے قومی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گئے خیرپور ٹامیوالی سے خان محمد نواز خان صرف خاندان کے نہیں بلکہ تمام قوم قبیلوں کے متفقہ امیدوار ہیں ہم پارٹیوں سے نہیں پارٹیاں ہم سے ہیں عوام کی طاقت اصل سرمایہ ہے ۔