کھپرو، نئے چیف میونسپل کا مختلف وارڈز کے دورے

425

کھپرو(نمائندہ جسارت) نئے چیف میونسپل آفیسر جہانزیب بابر نے شہر کھپرو کے مختلف وارڈ کے شاہ کالونی ، کنبھار محلہ، سبزی مارکیٹ محلہ، مین سانگھڑ روڈ ، ہتنگو روڈ، میرپورخاص روڈ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق نئے کھپرو میونسپل آفیسر سی ایم او جہانزیب بابر نے شہر کھپرو کے مختلف وارڈ کے شاہ کالونی ، کنبھار محلہ، سبزی مارکیٹ محلہ، مین سانگھڑ روڈ ، ہتنگو روڈ، میرپورخاص روڈ پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لیا اور سینیٹری اور انسپکٹر یوسف سے کہا کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے شکایت نہیں آنی چاہیے اور کسی بھی قسم کی کوتائی نہیں ہونی چاہیے ہم شہر کھپرو کے ماحول کوصاف بنانا چاہتے ہیں اور عوام پر اپنا اعتماد بحال کرنا ہے اور جو بھی شخص ٹائون کمیٹی میں شکایت لے کر آیا اسے فوری طور پر حل کرنا ہماری ڈیوٹی ہے۔ جسارت رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہاکہ غریب آباد میں محلہ میں نالیاں اور جگہ جگہ گڑھے پڑنے شکایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب درخواست پر جلدی عمل ہو گا ہم اچھے اچھا کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔