میرپورخاص،اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

417

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ہونے والی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، قصابوں نے بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے بات کر رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے جبکہ منافع خور سرگرم ہو گئے ہیں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قصابوں نے گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے کلو تک کا اضافہ کر دیا بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1000 روپے فی کلو کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے گائے کا گوشت سرکاری نرخ 450 کے بجائے 600سے 650 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ مرغی کا گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مرغی کا گوشت 430 روپے کلو فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں انتظامی اداروں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ شہریوں کو سستے گوشت کے ساتھ دیگر کھانے پینے کی اشیا کا حصول ممکن ہو سکے۔