ایپل نے اسرائیلی سپائی ویئر کمپنی این ایس او پر مقدمہ کردیا

346

واشنگٹن: ایپل نے اسرائیلی سپائی ویئر کمپنی این ایس او پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کمپنی این ایس او پر مقدمہ ایپل کے امریکی صارفین کی جاسوسی کے الزام میں دائر کیا گیا ہے، ایپل نے این ایس او پر یگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے۔

ایپل نے این ایس او  پر ایپل سوفٹ ویئر اور سروسز آلات پر پابندی کے مطالبے کی درخواست دی ہے۔

امریکی حکام پہلے ہی این ایس او گروپ کو تجارتی بلیک لسٹ میں  شامل کر چکے ہیں۔ این ایس او کو میٹا، ایپل، ایلفابیٹ اور سسکو کی جانب سے بھی مقدمات اور تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پیگاسس سرویلنس اسکینڈل میں انسانی حقوق کے لیےکام کرنے والے کارکنوں ، صحافیوں، سیاستدانوں اور دیگر اہم شخصیات کی جاسوسی کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد امریکا نےبھی اسرائیلی کمپنی سےتعلقات محدود کرتے ہوئے اسرائیلی کمپنی پر تجارتی پابندی لگادی تھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کچھ ماہ قبل ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔