افغان باشندوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

249

سی آئی اے اقبال ٹائون لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 روز قبل گلشن راوی میں قتل کئے جانے والے 2 افراد کے قتل کے شبہ میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے مقتولین کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ افغان باشندے ہیں اور ملزمان سے گاڑی خریدنے لئے اس کے ڈیرے پر گئے ہوئے تھے ڈرائیونگ کے دوران ملزمان کی رقم دیکھ کر نیت خراب ہوگئی اور انہوں نے دونوں افغان باشندوں کو قتل کرنے کے بعد نعش پھینک دی پولیس نے گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ قتل ہونے والے شہریوں کی شناخت زر محمد اور دراز محمد کے نام سے ہوئی ہے۔