میڈیا ہمارے دور کے اہم سوالات کے درست جوابات کی تلاش میں ہے،شی جن پھنگ

242

چینی صدر شی جن پھنگ نے  بیجنگ میں  “کووڈ-19 کے تناظر میں میڈیا کی ترقیاتی حکمت عملی”   کے مو ضوع پر مبنی شروع ہونے والی چوتھی عالمی میڈیا سمٹ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہےـ

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک صدی کی بڑی عالمی تبدیلیوں اور غیر معمولی وبائی صوررتحال سے دوچار ہے اور عالمی منظر نامہ گہرے اور پیچیدہ ارتقا سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارے دور کے اہم سوالات کے درست جوابات کی تلاش اور دنیا بھر میں وسیع اتفاق رائے کی تشکیل میں اہم سماجی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سمٹ کے شرکا گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے اور عوام کے درمیان دوستی کے فروغ اور ثقافتی اور افرادی تبادلے کو آسان بنانے میں مدد فراہم کریں گے، شرکا  انسانیت کی مشترکہ اقدار اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج  کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ عالمی میڈیا سمٹ کا آغاز نو بااثر میڈیا اداروں کی جانب سے مل کر کیا گیا تھا جن میں سنہوا نیوز ایجنسی ، ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز، تاس روسی نیوز ایجنسی، کیوڈو نیوز، اور بی بی سی شامل ہیں۔سنہوا کے زیر اہتمام، پہلی سمٹ کا انعقاد 2009 میں بیجنگ میں ہوا تھا ، دوسری سمٹ 2012 میں ماسکو  جبکہ  تیسری سمٹ 2016 میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوئی تھی۔