سی ٹی ڈی اوکاڑہ کی زمان پارک کے قریب کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

271

سی ٹی ڈی CTD  اوکاڑہ کی زمان پارک کے قریب کامیاب کاررواء میں دو دہشت گرد گرفتار کر لیے گے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ہینڈ گرنیڈ ڈیٹو نیٹر ایل ای ڈی بیٹری اور الیکٹرک سوئچ سمیت دھماکہ خیز مواد برآمد گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تھانہ ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابقCTD کاونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے زمان پارک کے قریب کامیاب کاررواء کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے اوکاڑہ کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صغیر شاہ سکنہ گوجرانوالہ اور جبار سکنہ اٹک کے ناموں سے ہوء ہے جن کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ہینڈ گرنیڈ ڈیٹو نیٹر ایل ای ڈی بیٹری اور الیکٹرک سوئچ سمیت دھماکہ خیز مواد برآمد کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تھانہ ساہیوال منتقل کرتے ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7اے ٹی اے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس نے دہشت گردوں سے ملنے والے شناختی کارڈز اے ٹی ایم کارڈز اور دیگر دستاویزات کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.