اوورسیز پاکستانیوں کے نام پرسیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے،شہباز گل 

332

 وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں ووٹ دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔   اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے  کہا کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا احساس ہے، ان کے مسائل سے آگاہ ہوں، شہباز شریف نے ماضی میں شکاگو کے ڈاکٹر کو جھوٹی رپورٹ دینے کا کہا، اوورسیز ووٹ کا حق مانگیں تو کہا جاتا ہے انہیں سیاست کی سمجھ نہیں، احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی یہاں کے مسائل سے واقف نہیں، وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلوا کر یہاں الیکشن لڑاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا حق مانگ رہے ہیں۔