ریلوے کے مزدور حقوق کی پامالی کے خلاف متحد ہیں، سداللہ بھٹو

500

سکھر:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مزدور محنت کش اپنے حقوق کی پامالی اور استحصال کے خلاف متحد ہیں، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ریلوے کا مزدور اپنے رزق حلال کماتا ہے، ریلوے کا پہیہ محنت کشوں کی دن رات محنت و مشقت کانتیجہ ہے، ریلوے کی دیگر تنظیموں کو بھی ریلوے نجکاری کے خلاف تحریک میں پریم یونین کی جدو جہدمیں ساتھ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے کا پہیہ چلانا چاہتے ہیں، وزیر ریلوے ریل کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں ہم ریل کا پہیہ چلانا چاہتے ہیں، جب تک ریلوے مزدور کا پسینہ بہتا رہے گا ریل کا پہیہ چلتا رہیگا۔ ریلوے کی نجکاری کے عمل کو نہ روکا گیا تو آئندہ ماہ ریلوے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ملک بھر کے ریلوے مزدور محنت کش ملازمین ریلوے ہیڈ کوارٹر کا گھیرا کریں گے۔

اسداللہ بھٹو نے مزید کہا کہ ہم ریلوے کا پہیہ چلاناچلائے رکھنا چاہتے ہیںحکومت ریل کا پہیہ جام کرنے کے در پہ ہے، حکومتی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائیگا، ریلوے ٹرینوں، اسکولز، ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری، ڈان سائزنگ، رائٹ سائزنگ، سرپلس پول اور نجکاری کا عمل ریلوے کو تباہ و برباد کرنے کی سازش ہے جسے ریلوے کے محنت کش مزدور ناکام بنا دیں گے۔