مقبوضہ کشمیر، کورونا وائرس سے ڈی ایس پی سمیت دو افراد ہلاک

171

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت دو افرادمہلک کورونا وبا کے باعث ہلاک ہو گئے جبکہ مزید 176افراد مہلک وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین ریزرو پولیس کی پہلی بٹالین کے ڈی ایس پی 53 سالہ اجے کمار شرما گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں اور وادی کشمیر میں ایک سرکاری ملازم مہلک وبا کے باعث انتقال کر گئے۔وادی کشمیر میں128افراد میں، جموں میں 32 اور لداخ خطے میں 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔