چودھری سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات

214

گورنر پنجاب چودھری سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے ملاقات کی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ رینجرز پنجاب کے افسران اور جوان قوم کا مان ہیں۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے میجر جنرل سید آصف حسین کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پرچودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور سیکیورٹی فورسز موجود ہیں، پاکستانی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب ملے گا، دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔