پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی

422

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی ضلع ملیر کے علاقے سعدی ٹاون سے منشیات فروش ڈیلر / سپلائر ملزم میر زمان عرف مانا کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 1998 سے کراچی میں وسیع پیمانے پر منشیات فروشی اور چھوٹے منشیات فروشوں کو بھی منشیات سپلائی کرنے میں ملو ث رہا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں کے ذریعے منشیات منگواتا رہا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں کوچی کیمپ، مدینہ کالونی، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ، صفورہ گوٹھ اور سعدی ٹاو¿ن میں منشیات سپلائی کرتا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کوبمعہ اسلحہ اور منشیات مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔