لگتا ہے وزارت آئی ٹی کی رفتار پلاننگ کے تحت کم کی جاتی ہے، امین الحق

118

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ اتحادی جماعت کے پاس ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر امین الحق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وفاقی حکومت نے کوئی مرکزی کردار نہیں دیا، اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹنگ کا تمام ہوم ورک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کروانے کے بعد یہ ذمہ داری بھی نادرا اور الیکشن کمیشن کو دے دی گئی۔