اوچ شریف میں خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق 

173

 شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے وا لے خاندان کی گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔یہ خوفناک ٹریفک حادثہ پنجاب کے شہر اوچ شریف میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاندان کے تمام افراد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ریسکیو ذرائع  کے مطابق ٹریفک حادثہ ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا تھا، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گاڑی پول سے ٹکرا گئی۔کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں میاں، بیوی دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، پانچو ں  افراد شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔