عثمان معظم کے بیٹے کی عدم بازیابی پر ہوم سیکرٹری اور جے آئی ٹی ہیڈ طلب

206

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق پاسبان رہنما عثمان معظم کے بیٹے سعد کی عدم بازیابی پر ہوم سیکرٹری،

جے آئی ٹی ہیڈ 15 دسمبر کو رپورٹس کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پاسبان رہنما عثمان معظم کے بیٹے سعد کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری، جے آئی ٹی ہیڈ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری، جے آئی ٹی ہیڈ 15 دسمبر کو رپورٹس کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔