خیبر پختونخوا میں ابابیل فورس بنانے کافیصلہ

528

خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میںاسٹریٹ کرائمز کے خاتمے اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر وزیر اعلی محمود خان کے تحفظات کے اظہار کے بعدآئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 آئی جی کے پی نے کہا کہ ابابیل فورس 1600پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، فورس کو400موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور اہلکار2شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے، ہر موٹر سائیکل پر2اہلکارسوار اور جدیدجیکٹس میں کیمرے لگے ہوں گے۔