ملیر اور لیاری پر 2 ارب کے واجبات، کارروائی ناگزیر ہوگئی  ہے، کے الیکٹرک

215

ترجمان کے الیکٹرک نے کہاہے کہ ملیر اور لیاری کے مختلف مقامات پر بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث واجبات 2 ارب 90 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔

متعدد نوٹس اور یاددہانی کے باوجود بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ علاقہ نمائندوں کی باضابطہ تحریری یقین دہانی کے باوجود ادائیگاں نہیں کی گئیں۔ کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لئے منتظر ہے۔ نادہندگان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ولی محمد روڈ، سینگولین، ایریا چاکیواڑہ اور ملحقہ علاقوں میں 45 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔ ملیر پاک کوثر ٹائون، گیلان آباد، ای ون، ڈی ون ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ایک ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔