“معاملات طے پا گئے ،آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا”

350

 اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ کووڈ کے باوجود پاکستان کی معاشی ترقی جاری ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات جاری رکھنے کا کہا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل کررہی ہے ہمیں کاروباری ماحول میں آسانیوں کے ساتھ ٹیکس نیٹ بھی بڑھانا ہوگا،  ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شفافیت لانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، آئی ایم ایف نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہمارے کامیاب پروگرام کو سراہا ہے ۔ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا کہا ہے سٹیٹ انٹرپرائزز میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔