کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے، معید یوسف

306

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے گنا ہ کشمیر یوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  قومی سلامتی کے مشیر نے کہا  کہ ہٹلر کے بعد بھارت کے وزیر اعظم نریندر امودی دنیا کے سب سے بڑے فسطائی رہنما بن کر سامنے آئے ہیں، حکومت ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتفاق رائے اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

 ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں امن پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے، امریکا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہیں، مختلف شعبوں میں دونوں کے مفادات مشترک ہیں۔