گوادر دھرنے کی حمایت: جماعت اسلامی پاکستان کا28نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

366

گوادر:جماعت اسلامی پاکستان نے گوادر دھرنے کی حمایت کردی ،28نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینا کا اعلان کیاہے۔

 جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف گوادر کے عوام کی جانب سے جو دھرنا لگایا گیا ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام اپنے حقوق کے لیے گزشتہ سات روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن حکومت ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی گوادر اور مکران کے عوام اپنے حقوق اور روزگار سمیت عزت نفس کی بحالی کے لیے پرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت لوگوِ کے روزگار پر بندش لگا کر لوگوں کو پرتشدد احتجاج کی جانب دھکیل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گوادردھرنے سے یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی پاکستان اگلے اتوار 28نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیگی اور 28نومبر کو اسلام آباد میں امریکا چائنہ سمیت تمام ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے دھرنا دیگر حق دو تحریک کا پیغام پہنچائیں گے۔