ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق

317

لاہور: ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 118 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  چوبیس گھنٹے میں 279 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، قاتل ڈینگی کے وار جاری،گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 217 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی سے ڈینگی کے 14، گوجرانوالہ سے 12 جبکہ شیخوپورہ سے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز فیصل آباد اور قصور سے8 ، نارووال سے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ملتان، وہاڑی اور سیالکوٹ سے 4 جبکہ اٹک اور بہاولنگر سے 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 23,576 ہو چکی ہےجبکہ  ڈینگی بخار کے باعث 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔