چین، مشین انٹیلی جنس ریسرچ کے نام سے انگریزی جریدہ شائع کرے گا

363

ایک چینی ادارہ بین الاقوامی تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے انگریزی زبان کا ایک نیا جریدہ مشین انٹیلی جنس ریسرچ شائع کرے گا۔

چائنہ سائنس ڈیلی کی جمعہ کی ایک رپورٹ  کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن آف دی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس آئی اے )کے زیر اہتمام یہ جریدہ جدید مضامین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے انگریزی کے سائنسی جرائد کی ترقی کو تیز کرے گا۔مشین انٹیلی جنس ریسرچ، جو پہلے انٹرنیشنل جرنل آف آٹومیشن اینڈ کمپیوٹنگ کے نام سے جانا جاتا تھا، میں بنیادی طور پر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، مشین پرسیپشن، پیٹرن کی شناخت ،کمپیوٹر ویژن، سمارٹ برین، نیچرل لینگوئج پروسیسنگ، ذہین روبوٹکس، انسانوں اور مشین کے تعاون،نالج منیجمنٹ، اور ڈیٹا کولیکشن اور ایپلی کیشنز سے متعلق رپورٹس شائع ہوں گی۔