بڑی مقدار کے اندر ساحلی شہر جدہ میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

191

جدہ میں کسٹم اتھارٹی نے بیرون ملک سے بڑی مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق زکوۃ، ٹیکس وکسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والی لوہے کے پائپوں کی ایک شپمنٹ میں انتہائی مہارت سے بڑی مقدار میں شراب سمگل کی جا رہی تھی، سمگلرز نے شراب کی بوتلوں کو لوہے کے پائپوں میں اس قدر مہارت سے چھپایا تھا کہ پائپوں کا بغور جائزہ لینے پر بھی یہ معلوم نہیں ہوسکتا تھا کہ ان کے اندر شراب کی بوتلیں چھپائی گئی ہیں،

کسٹم ذرائع کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے تجربے اور فرض شناسی کی بدولت شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔کسٹم ٹیم نے پائپوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ انہیں کاٹ کر دیکھا جائے گا جب ایک پائپ کاٹا گیا تو اس میں چھپائی گئی شراب کی بوتلیں برآمد ہوگئیں  لوہے کے پائپوں سے 3 ہزار 612 بوتلیں برآمد ہوئیںکسٹم اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے شپمنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا، جنہیں تحقیقات کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔