شہرقائد میں چند گھنٹے کے اندر آگ لگنے کے 2 واقعات رونما،آگ پر قابوپالیاگیاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا

235

شہرقائد میں چند گھنٹے کے اندر آگ لگنے کے 2 واقعات رونما ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی جوڑیا بازار میں چھالیہ گلی میں ایک عمارت میں اچانگ آگ لگ گئی ، فائربریگیڈحکام نے بتایا کہ آگ نے قریبی عمارت کوبھی لپیٹ میں لیا تھا، جس کے بعد فائربریگیڈ اور پولیس کی ٹیموں نے رہائشی عمارت کوخالی کرایا۔آگ رہائشی عمارت کے قریب گرائونڈ فلور پر گودام میں لگی جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق آتشزدگی کے باعث کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہوسکی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ نے اطراف کی عمارت کو بھی لپیٹ میں لیا تھا۔ آگ کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف اورنگی ٹائون کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آگ خالی گھر میں لگی، گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی کی زیب النسا اسٹریٹ پر واقع وکٹوریہ سینٹر میں بھی آگ لگ گئی تھی، آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا گارمنٹس کا سامان جل گیا تھا۔ اسی طرح کا واقعہ کوآپریٹو مارکیٹ میں بھی پیش آیا تھا جس میں سیکڑوں دکانیں اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔