امریکا نے چھ ایرانی شہریوں،ایک ایرانی کمپنی پرپابندیاں لگا دیں

265

امریکا نے چھ ایرانی شہریوں اورایک ایرانی کمپنی پرپابندیاں عائد کردیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بیان میں کہا کہ چھ ایرانی شہریوں اورایک ایرانی سائبر کمپنی پر2020کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں پرپابندی عائد کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت نے ایرانی شہریوں سمیت ایسے افراد کی شناخت کی ہے جنہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں  سائبرمداخلت کی کوشش کی۔ ان افراد نے سوشل میڈیا پرغلط معلومات پھیلائیں اورای میلز کے ذریعے جعلی ویڈیوزبھیجیں۔ پابندی کا شکارایرانی کمپنی نے نام تبدیل کرکے امریکی پابندیوں سے بچنے کی کوشش کی اوربدستورامریکی مفادات کیخلاف کام کرتی رہی۔