کراچی، ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

216

شہرقائد کے پاپوش علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز ٹو لائبریری کے قریب پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ دیا تو ملزم فرار ہونے لگے۔پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران انہوں نے فائرنگ کردی۔  پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا پکڑا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ہلاک ملزم کی شناخت عبدالرحمن اور گرفتار ملزم کی محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، جنہوں نے پولیس کی نفری کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔