سپریم کورٹ : 18 دسمبر تا 2 جنوری 2022  موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

493

اسلام آباد:چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق   عدالت عظمیٰ میں 18 دسمبر تا دو جنوری 2022 موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

تعطیلات کے بعد عدالت عظمیٰ 3 جنوری کو دوبارہ فعال ہوگی،نوٹیفکیشن کا اطلاق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد سمیت تمام صوبائی رجسٹریوں پر بھی ہوگا۔