غیر پارلیمانی رویہ، قادر مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلے پر پابندی عائد

316

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلے پر پابند ی عائد کر دی۔

 پابندی کل کے اجلاس کےلئے لگائی ہے، اسپیکر نے کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تفویض اختیارات کے تحت کی ہے اور قومی اسمبلی کی جانب سے قادر خان مندوخیل کو خط جاری کر دیا گیا ہے۔

 قادر مندوخیل کے خلاف کارروائی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر کی گئی ہے۔